طلاق کی خوشی میں خاتون نے شادی کے جوڑے کو آگ لگادی

طلاق کی خوشی میں خاتون نے شادی کے جوڑے کو آگ لگادی فائل فوٹو طلاق کی خوشی میں خاتون نے شادی کے جوڑے کو آگ لگادی

خاتون نے طلاق ملنے کی خوشی مناتے ہوئے اپنے شادی کے سفید جوڑے کو آگ لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی طلاق یافتہ خاتون لارین بروک نے 10 سالہ شادی ٹوٹنے کی دلچسپ انداز میں خوشی منائی ہے۔

لارین کی جانب سے شادی کے موقع پر پہنا گیا سفید جوڑا جلاتے ہوئے اور نئے جوڑے میں شادی ٹوٹنے کی خوشی مناتے ہوئے خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے۔

31 سالہ لارین بروک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لوگ طلاق کو برا، تکلیف دہ اور مشکل سمجھتے ہیں لیکن یہ آزادی ہے، اگرچہ وہ اپنے دونوں بچوں کو اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پالیں پوسیں گی لیکن علیحدگی کے بعد اُن کی تکلیف کچھ کم ہو جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store