پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کے روپے کی گھٹتی قدر میں بتدریج اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار شان شاہد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی کرنسی کی درجہ بندی ایتھوپیا سے نیچے ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شان شاہد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’واقعی یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ ساری زندگی ہم نے ایک بہتر مستقبل کے لیے کام کیا، اور یہ حال؟ یہ وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شان شاہد سمیت پاکستان شوبز کے کئی فنکار ملک کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کو مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر ہے ہیں۔