ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر خلیل الرحمان قمر کا اپنے تاثرات کا اظہار

ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر خلیل الرحمان قمر کا اپنے تاثرات کا اظہار فائل فوٹو ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر خلیل الرحمان قمر کا اپنے تاثرات کا اظہار

معروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کیا۔

جس کے جواب میں خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کا ٹوئٹ آج تک میرا دل دکھاتا ہے، ماہرہ اور میرے درمیان عزت کا ایک رشتہ تھا اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہے، مجھے اس کی ٹوئٹ سمجھ نہیں آئی لیکن اب اسے سمجھ آگیا ہے، اب ان شااللہ کسی روز ماہرہ خان کی بات معاف کردی جائے گی لیکن ابھی ماہرہ خان کی بات پر دل کڑھتا ہے اور شدید دکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماہرہ خان کو حق تھا کہ وہ مجھے کال کرکے پوچھ لیتی کہ میں نے ایسا کیوں کیا، میں انھیں بتادیتا لیکن ماہرہ خان نے وہ حق استعمال کرنے کے بجائے اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جس کی تکلیف آج بھی ہے، میں نفرت نہیں کرتا لیکن مجھے ماہرہ سے نفرت ہوئی اور اس کا دکھ بھی ہوا کہ میں نے ایک اچھی لڑکی اور معقول اداکارہ سے نفرت کی۔

ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے: خلیل الرحمان قمر
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ڈرامہ نگار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store