پریانکا چوپڑا اپنے خلاف ہونے والے نسلی امتیاز پر پھٹ پڑی

 پریانکا چوپڑا اپنے خلاف ہونے والے نسلی امتیاز پر پھٹ پڑی فائل فوٹو پریانکا چوپڑا اپنے خلاف ہونے والے نسلی امتیاز پر پھٹ پڑی

بالی وُڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے بولی وڈ میں ’کالی بلی‘ کے نام سے بلایا جاتا تھا۔ایک  نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنا شروع کیا تو سانولی رنگت کی وجہ سے ان کی بے عزتی کی گئی اور کالی بلی بھی بلایا جاتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میرے اندر بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی کیونکہ میری رنگت گوری نہیں تھی۔

پریانکا نے کہا کہ گوری رنگت کا تصور بھارت میں نوآبادیاتی دور کے ماضی کی وجہ سے ہے، بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے رواج پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نسل پر منحصر ہے کہ وہ انگریزوں کے رواج کو تبدیل کریں تاکہ اگلی نسل میں گوری رنگت کی بنیاد پر لوگوں کو کمتر تصور نہ کیا جائے۔

پریانکا چوپڑا جلد آنے والی ویب سیریز ’سیٹاڈیل‘ میں نظر آئیں گی جبکہ وہ بالی وُڈ فلم ’جی لے زرا‘ کا بھی حصہ ہیں۔

فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پہلی بار عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے بھارت میں رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں گوری رنگت کو اہم بنانا عام ہے اور ایسی مصنوعات تیار کرنے والی انڈسٹری بہت بڑی ہے کہ ہر کوئی ایسا کررہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کم عمری میں مجھ جیسی لڑکی کے لیے بہت ہی عجیب تھا، لگتا تھا کہ سیاہ رنگ خوبصورت نہیں ہوتا، اس لیے میں چہرے پر ٹیلکم پاوڈر لگایا کرتی تھی‘۔

2015 میں بھارتی صحافی برکھا دت کو دیے گئے انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے ایسی مصنوعات سے متعلق سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے ایسا کرنا بہت برا لگا اس لیے میں نے چھوڑ دیا۔

فیشن، اعتراض، ڈان، برفی، مجھ سے شادی کرو گی سمیت متعدد فلموں میں کام کرنے والی پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے تمام کزنز گورے چٹے تھے اور میرا رنگ سانولا تھا کیونکہ میرے والد کا رنگ بھی ایسا ہی تھا۔

انہوں نے کہا تھا ’ اکثر اوقات محض تفریح کے لیے میرے خاندان والے مجھے ’کالی‘، ’کالی‘ بھی کہتے تھے’۔

پریانکا چوپڑا نےساتھ ساتھ اعتراف کیا کہ وہ 13 سال کی عمر میں فیئرنس کریمز گانا چاہتی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ ان کا رنگ بدل جائے۔

install suchtv android app on google app store