ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے انٹرنیٹ پر چرچے

ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے انٹرنیٹ پر چرچے فائل فوٹو ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے انٹرنیٹ پر چرچے

انٹرنیٹ پر ایک ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے چرچے ہورہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی اکاؤنٹ سے ہاتھی کے علاج کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اتنے بڑے جانور کی بہت ہی دیکھ بھال سے علاج کی صحیح تشخیص کے لیے ایکس رے کرانے کی ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے ہاتھی کو بہت ہی نرم دل اور معصوم قرار دیا۔

ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ میرا کوئی بھی مریض اتنا تعاون کرنے والا نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر اچھے طریقے سے ہاتھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی بھی لوگوں نے تعریف کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store