2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟

2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟ فائل فوٹو 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟

سال 2022 میں گوگل پر ہالی وڈ اداکارہ Amber Heard کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ۔ دوسرے نمبر پر Johnny Depp رہے۔

امریکی سپر ہیرو فلم Aquaman کی اداکارہ نے Kim Kardashian ،Elon Musk ، Pete Davidson ، Tom Brady یہاں تک کہ آنجہانی Queen Elizabeth کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ہالی ووڈ کی ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق گوگل سرچ ٹرینڈز 2022 کے ڈیٹا پوائنٹس میں 150 سے زیادہ مشہور شخصیات کو ٹریک کیا گیا۔ مشہور شخصیات کی اس فہرست میں ایمبر ہرڈ سرفہرست رہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر کوئی اور نہیں بلکہ امبر ہرڈ کے سابقہ شوہر جونی ڈیپ ہیں جنہوں نے ماہانہ 5.5 ملین سرچز حاصل کیں۔

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ ہر ماہ 4.3 ملین سرچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ این ایف ایل کے اسٹار ٹام بریڈی ، کم کارڈیشین، اور پیٹ ڈیوڈسن بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے 97 ویں نمبر پر جگہ بنائی۔

ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کا سر فہرست ہونے کی وجہ دونوں کے درمیان جاری عدالتی جنگ تھی، ایمبر ہرڈ کی جانب سے 2018 میں اپنے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا تھا جس کے جواب میں جونی ڈیپ نے ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔

اپریل سے یکم جون تک چلنے والے اس عدالتی کیس میں جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔ جج نے امبر ہرڈ کو حکم دیا کہ وہ اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر اسے 10.35 ملین ڈالر کی ادائیگی کرے۔ اس بھاری ہرجانے کی رقم کو ادا کرنے کی اداکارہ کی کوششیں تا حال جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store