کیا ذہین افراد کی یہ عجیب نشانی آپ میں بھی ہے؟

کیا ذہین افراد کی یہ عجیب نشانی آپ میں بھی ہے؟ فائل فوٹو کیا ذہین افراد کی یہ عجیب نشانی آپ میں بھی ہے؟

اس بات سے اختلاف نہیں کہ ذہین افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہوتے ہیں لیکن کیا ان میں اتنا فرق بھی ہوتا ہے؟

کیا آپ پہننے کے لیے کپڑے منتخب کرتے ہوئے یا کسی سے کوئی درخواست کرتے تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں؟ اگر ہاں تو فیصلہ نہ کرپانے کی یہ عادت آپ کے ذہین ہونے کا عندیہ ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریسڈن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 1300 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد کسی چیز یا کام کے لیے اپنا ذہن بنانے میں وقت لگاتے ہیں، وہ جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرتے جس سے ان کی ذہانت کا عندیہ ملتا ہے۔

اسی طرح وہ افراد فوری طور پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے بلکہ تجزیہ کرکے اپنا فیصلہ کرتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ افراد تعصب کا شکار بھی نہیں ہوتے۔

محققین نے بتایا کہ تذبذب یا ہچکچاہٹ سے ہمیں ضروری وقفہ ملتا ہے اور ہم زیادہ بہتر فیصلہ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

تحقیق کے لیے ماضی میں ہونے والی 5 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور دیکھا گیا تھا کہ لوگ مختلف حالات میں کس طرح فیصلے کرتے ہیں۔

ان افراد کو فیصلہ سازی کے رویوں کے حوالے سے 3 آپشن دیے گئے اور کہا گیا کہ اپنے جوابات کو ریٹ کریں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ تذبذب کے شکار افراد نے جوابات دینے کے لیے سب سے زیادہ وقت لیا۔

محققین کے مطابق یہ عادت ذہانت کا عندیہ ہوسکتی ہے مگر تذبذب میں پھنسے رہنا منفی اثرات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store