زمین کے پڑوسی سیارے پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

زمین کے پڑوسی سیارے پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟ فائل فوٹو زمین کے پڑوسی سیارے پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

زمین پر سورج گرہن کو تو آپ نے دیکھا ہوگا یا کم از کم تصاویر تو دیکھی ہوں گی۔ مگر زمین کے پڑوسی سیارے مریخ پر سورج گرہن کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟ اس کا جواب آپ کو حیران کردے گا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روور پرسیورینس نے زمین کے پڑوسی سیارے میں سورج گرہن کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روور پرسیورینس نے زمین کے پڑوسی سیارے میں سورج گرہن کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مریخ کے آلو کی ساخت کے چاند فوبوس سورج کے سامنے سے گزرا تو جزوی گرہن دیکھنے میں آیا، ایک سائنسدان پال بائرن نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مریخ پر جزوی سورج گرہن 18 نومبر کو ہوا تھا۔

بعد ازاں ایک ٹوئٹر صارف نے ان تصاویر کو اکٹھا کرکے ایک مختصر ویڈیو تیار کی جس میں مریخ کے چاند کو سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store