برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی

برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی فائل فوٹو برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی

برطانوی شہری اینڈی ہیکٹ نے دنیا کی سب سے بڑی اور نایاب گولڈ فش (کیرٹ) پکڑ لی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ اینڈی ہیکٹ نامی شخص نے فرانس میں 30 کلو سے زائد وزنی مچھلی پکڑی۔

رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گولڈ فش 2019 میں امریکا میں پکڑی جانے والی اسی نسل کی مچھلی سے 13.6 کلوگرام زیادہ وزنی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پکڑی جانے والی مچھلی کی عمر 20 سال ہے جس کے ساتھ اینڈی ہیکٹ نے تصویریں بنوانے کے بعد اسے واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس گولڈ فش کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store