ایک ہاتھ پر کھڑے ہونے کے دو عالمی ریکارڈ

ایک ہاتھ پر کھڑے ہونے کے دو عالمی ریکارڈ فائل فوٹو ایک ہاتھ پر کھڑے ہونے کے دو عالمی ریکارڈ

 میکسیکو کے ایک کرتب دِکھانے والے شخص نے ہاتھوں کے بل کھڑے ہوکر دو گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ ایک ریکارڈ طویل دورانیے تک ایک ہاتھ پر کھڑے ہونے کا جبکہ دوسرا ریکارڈ گھومتے پلیٹ فارم پر ہاتھ پر کھڑے ہونے کا ہے۔

گینیز عالمی ریکارڈ کے مطابق نِکولس مونٹیس ڈی اوکا نے ایک ہاتھ پر 71.82 سیکنڈز تک کھڑے ہوکر 2021 میں روس کے اسٹینِسلیف شرباکوف کے 59.23 سیکنڈز کا ریکارڈ توڑا۔

نِکولس نے دوسرا ریکارڈ ایک گھومتے پلیٹ فارم پر 25.78 سیکنڈز تک ایک ہاتھ پر کھڑے رہ کر اپنے نام کیا۔
انہوں نے کرتب دِکھانے کا آغاز سرکس اسکول سے کیا لیکن ایک پیر میں چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے ہاتھوں پر کھڑا ہونا سِیکھنا شروع کیا۔

انہوں نے چین کے لیو لاؤشی اور یوکرین کے وِٹولڈ اینٹنووِچ کُوشینوف جیسے قابل اساتذہ کے زیر سایہ تربیت حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store