’خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا نایاب گلابی ہیرا نیلام ہونےکو تیار

’خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا نایاب گلابی ہیرا نیلام ہونےکو تیار فائل فوٹو ’خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا نایاب گلابی ہیرا نیلام ہونےکو تیار

خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا دنیا کا خوبصورت ترین نایاب گلابی ہیرا رواں برس نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے نایاب زیورات، ماسٹر پیس اور دیگر قدیم اور قیمتی اشیاء کی نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز آکشن ہاؤس نےاعلان کیا ہے کہ 18 قیراط سے زیادہ وزن کا حامل ناشپاتی کی شکل کا دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا نومبر میں نیلامی کے زریعے فروخت کیا جائے گا۔

کرسٹیز کے مطابق یہ ہیرا ایشیا میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لئےانہیں پوری اُمید ہے کہ یہ ہیرا ’دنیا بھر کے شوقین افراد‘ کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائے گا جس کی نیلامی ہانگ کانگ میں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store