خوبصورت اور چھوٹا خون آشام پرندہ جس کی خوراک دوسرے پرندوں کا خون ہے

ویمپائر فنچ فائل فوٹو ویمپائر فنچ

ایکواڈور کے مغرب میں بحرالکاہل کے آتش فشاں جزائر میں پایا جانے والا خوبصورت اور چھوٹا سا پرندہ ویمپائر فنچ کے نام سے مشہور ہے۔

اس خون آشام پرندہ کی خوراک ہی دوسرے پرندوں کا خون ہے۔

بحرالکاہل میں واقع گلاپاگوز نامی مجموعہ الجزائر کے صرف دو جزیروں میں پایا جانے والا ویمپائر فنچ دراصل نوکیلے چونچ والے گراؤنڈ فنچ فیملی کا ہی ایک حصہ ہے.

بظاہر تو یہ بھی بے ضرر نظر آتا ہے تاہم اس کے چونچ کچھ زیادہ ہی نوکیلے اور تیز ہوتے ہیں جو کہ کبھی کبھی یہ پھلوں اور گری والے میووں کو توڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور جب اسے یہ چیزیں نہیں ملتیں تو پھر یہ بڑے پرندوں کی جلد پر حملہ آور ہوکر ان کا خون پیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store