فرحت عباس شاہ کو صدارتی تمغہ حسن کارگردگی ملنے پر فلکن کمپلیکس لاہور میں تقریب

 

لاہور تخیل ادبی فورم اور گلیکس سعودی عربیہ (لاہور چیپٹر) کے زیر اہتمام شہرہ آفاق شاعر جناب فرحت عباس شاہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر تقریب پذیرائی اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت معروف شاعر اور مجلس ترقی ادب کے ناظم جناب منصور آفاق نے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر یونس خیال تھے، مہمان اعزاز چئیرمین نقش ہاشمی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل جناب اختر ہاشمی جبکہ نظامت کے فرائض جناب فیصل زمان چشتی نے اپنے خوبصورت انداز میں ادا کئے۔

مشاعرے میں شرکت کے لئے معروف شاعرہ محترمہ صلہ سندھو اور محترمہ سمیرا ساجد سیالکوٹ سے خصوصی طور پر تشریف لائیں۔ اس موقع پر تخیل ادبی فورم و گلیکس کے صدر اور تقریب کے میزبان جناب یوسف علی یوسف نے شعرائے کرام اور دیگر حاضرین کی تشریف آوری پر انہیں ہدیہ تشکر پیش کیا۔ شرکاء کو گلیکس اور تخیل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی معروف قلمکاروں کی تقاریب پذیرائی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

نثری حصہ میں جناب علی نواز شاہ، جناب شفیق احمد خان اور جناب منصور آفاق کی جانب سے صاحب شام جناب فرحت عباس شاہ کی شخصیت اور فن کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا۔

شعری حصہ میں جن مہمان شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں جناب فیصل زمان چشتی، جناب فرحت عباس شاہ، جناب منصور آفاق، جناب اختر ہاشمی، جناب شفیق احمد خان، جناب یوسف علی یوسف، جناب یونس خیال، جناب عرفان صادق، محترمہ تسنیم بخاری، محترمہ صلہ سندھو، محترمہ سمیرا انجم، جناب اختشام حسن، جناب افضل شافی، جناب اعجاز رضوی اور جناب حافظ طلحہ شامل تھے۔

تقریب کے آخر میں میزبان یوسف علی یوسف کی جانب سے حاضرین کی تواضع پر تکلف عشائیہ سے کی گئی۔

install suchtv android app on google app store