ایک ماہ کا بجلی بل 13 لاکھ روپے، صارف صدمے میں مبتلا

ایک ماہ کا بجلی بل 13 لاکھ روپے، صارف صدمے میں مبتلا فائل فوٹو

بجلی آئے یا نہ آئے لیکن بجلی کا بل لاکھوں میں آسکتا ہے آپ تیار رہیں، بھارت میں ایک ٹی وی مکینک کو تقریباً 13 لاکھ بجلی کا بل موصول ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساراوانن نامی ٹی وی مکینک اس وقت حیران رہ گیا جب محکمہ ای بی نے جولائی کے مہینے کا 12,91,845 روپے کا بل بِھجا دیا۔

بھارت کے گاوں وشواناتھن نگر کا رہائشی  ساراوانن  نے بتایا کہ اس کی پچھلی ریڈنگ 20,630 تھی جبکہ اس کے بل میں موجودہ ریڈنگ 2,11,150 دی گئی تھی۔ اس لحاظ سے وشواناتھن نگر نے جولائی میں 1,90,520 یونٹ استعمال کیے ہیں۔

ساراوانن نے بتایا کہ وہ دن میں ٹی وی مکینک کا کام کرتا ہے اور رات میں چوکیداری کرتا ہے، وہ اپنا جولائی کا بل دیکھ کر شدید صدمے میں مبتلا ہوگیا تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور باقاعدگی سے تقریباً چھ سے سات سو تک ماہانہ بل ادا کرتا ہے لیکن 12 لاکھ سے زائد کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا۔

اس نے بتایا کہ اس نے اب تک تین بار ای بی آفس کے چکر لگائے لیکن وہ بعد میں آنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی ریڈنگ مشین میں صرف 5 ہندسے ہیں نہ جانے چھٹا ہندسہ کیسے لکھا ہے؟

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ای بی حکام نے اسے تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ ساراوانن کے بل میں غلطی سے صفر کا اضافہ ہو گیا تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store