جاپان میں 4 سال کے بچوں کو بھی روزگار کی آفر

جاپان میں 4 سال کے بچوں کو بھی روزگار کی آفر فائل فوٹو جاپان میں 4 سال کے بچوں کو بھی روزگار کی آفر

 جاپان میں چار سال تک کی عمر کے بچوں کو ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے قائم نرسنگ ہوم کو انتہائی اہم کام کے لیے چھوٹے بچوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے جس کا انہیں معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

بچوں کے والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم کے ساتھ ایک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں۔

کنٹریکٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بچوں کو بریک لینے کی بھی اجازت ہو گی۔
اب تک 30 سے زیادہ بچوں نے نرسنگ ہوم میں کام کرنے کی ہامی بھری ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان بچوں کے کام کی نوعیت کیا ہوگی؟

install suchtv android app on google app store