امریکا میں شدید گرمی کے باعث 200 سال پرانا درخت پھٹ پڑا

امریکا میں شدید گرمی کے باعث 200 سال پرانا درخت پھٹ پڑا فائل فوٹو

امریکی ریاست پورٹ لینڈ میں ایک 200 سالہ درخت مسلسل گرمی اور حدت کے باعث چٹخ گیا جسے درخت کا پھٹنا کہا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ میں مسلسل سات روز سے ہیٹ ویو کا راج تھا اور درجہ حرارت 95 درجے فیرن ہائٹ (35 درجے سینٹی گریڈ) رہا اور ایسٹ مورلینڈ کے علاقے میں خشک سالی بھی شدید تھی جس کی وجہ سے 200 سال قدیم شاہ بلوط کا درخت خشکی سے پھٹ پڑا اور بجلی کے تار متاثر ہونے سے بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔

درخت سے شاخ کا ایک موٹا ٹکڑا گرگیا جس کا وزن 30 ہزار پونڈ بتایا جارہا ہے، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے، لوگ حیران ہیں کیونکہ یہ ایک تندرست درخت تھا، اور تاریخی اہمیت کی بنا پر اس کا خیال بھی رکھا جارہا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پورٹ لینڈ کی تاریخ کی یہ سب سے شدید گرمی کی لہر تھی، جو مسلسل سات روز تک جاری رہی تھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرمی کی شدید لہر انسانوں کے ساتھ ساتھ شجر کے لیے بھی تباہ کن ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store