کمپنی کو ہروقت سوئے رہنے والے نوکروں کی تلاش

نوکروں کی تلاش فائل فوٹو نوکروں کی تلاش

امریکا کی ایک میٹریس کمپنی پیشہ ورانہ طور پر سونے والوں کو تلاش کر رہی ہے جن کو سونے اور اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پر بتانے کے لیے پیسے ادا کیے جائیں گے۔

نیویارک کی مقامی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ نوکری کے لیےایسے افراد کوڈھونڈ رہی ہے جو اس کے اسٹورز پر غیر متوقع ماحول میں ان کے بنائے ہوئے گدوں پر سونے کے خواہاں ہوں۔

منتخب کیے گئے امیدوار اپنی نیند کا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔

کمپنی کے مطابق امیدواروں کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کا متحمل ہونا چاہیئے، وہ جتنا دل چاہے سو سکیں اور کسی بھی ماحول میں سو سکیں۔

نوکری کے لیے درخواستیں 11 اگست تک جمع کرائی جاسکتیں ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store