خطرناک گھونگوں کے باعث شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ

 قرنطینہ نافذ فائل فو قرنطینہ نافذ

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پورٹ رچی میں افریقی قسم کے خطرناک گھونگوں کے باعث شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ کردیا گیا۔

امریکی شہر میں چوہوں کے برابر سائز کے گھونگھوں سے پھیلنے والی بیماری کو روکنے کے لیے شہریوں کودو سال کے لیے قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔

گھونگوں کی وجہ سے لگایا جانے والا قرنطینہ کورونا کے باعث کیے جانےوالے قرنطینہ سے مختلف ہوگا۔ قرنطینہ میں شہریوں کو مٹی، پودوں، کچرے، ملبے اور علاقے سے باہر تعمیراتی سامان کے قریب جانے کی پابندی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان گھونگوں میں پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والا ایک کیڑا موجود ہے۔یہ گھونگے 8 انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں۔ گھونگے کھا نے سے یا ان سے کسی قسم کے رابطہ میں آنے سے انسانوں میں گردن توڑ بخار ہو سکتا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق گھونگوں کی یہ قسم انسانوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور تقریباً 500 سے زائد قسم کے پودے ان کی خوراک ہیں، اس کے علاوہ یہ گھونگے عمارتوں کی دیواروں تک کو نہیں چھوڑتے اور کنکریٹ کو بھی کھاجاتے ہیں۔

امریکا کے محکمہ زراعت کے مطابق زمینی گھونگھے پہلی بار جنوبی فلوریڈا میں 1960 میں پائے گئے تھے اور ان سے چھٹکارہ پانے کے لیے تقریباً 10 سال کے عرصے کے ساتھ 10 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

ان گھونگھوں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے ہوتی ہے، یہ ہر سال تقریباً 1200 انڈے دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store