سدھو موسے والا قتل میں ملوث گینگ کی ہٹ لسٹ میں کرن جوہر کا نام شامل

کرن جوہر فائل فوٹو کرن جوہر

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار سدھو موسے والا کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث کرمنل گینگ کی تیار کردہ ہٹ لسٹ میں معروف بھارتی فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کا نام بھی شامل ہے۔

مؤقر بھارتی اخبارات ٹائمز آف انڈیا اور دی ڈیلی اسٹار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پولیس نے سدھو موسے والا قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث لورنس بشنوئی گینگ کے ایک کارندے سے دوران حراست تفتیش کی۔

لورنس بشنئی گینگ کے کارندے نے انکشاف کیا کہ تیار کردہ ہٹ لسٹ کے تحت معروف فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر سے بھی گینگ نے بھتہ وصول کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے تحت سدھو موسے والا کا شوٹر سنتوش جادھو کا قریبی ساتھی سدھیش کامبلے عرف ماہاکل جو ایک اور مقدمے میں ملوث ہونے کے باعث پونے پولیس کی تحویل میں ہے نے سدھو کے قتل کے حوالے سے پولیس کو اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

گینگ کے کارندے نے پولیس کو بتایا ہے کہ کرن جوہر سے کل 5 کروڑ بھتہ لینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ تیار کردہ منصوبے کے تحت گینگ نے دھمکیاں دے کر کرن جوہر سے پانچ کروڑ روپے وصول کرنے تھے۔

سدھیش نے پولیس کو بتایا کہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے بھائی وکرم برار نے میرے ساتھ انسٹاگرام پران منصوبوں پر بات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پر مزید تفتیش کی جارہی ہے کیونکہ ہمیں شبہات ہیں کہ سدھیش نے کرن جوہر کے حوالے سے غلط بیان دیا ہو۔

اس سلسلے میں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے مواقع پر ملزمان اکثر شیخی بھگارنے کے لیے بھی اس قسم کے جھوٹ عموماً بولتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کے ممتاز اداکار سلمان خان اور ان کے والد کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی تحریری طور پر مل چکی ہے جس کے بعد دونوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store