پالتو کتے نے گھرکو آگ لگادی، ویڈیو وائرل

پالتو کتے کی غلطی فائل فوٹو پالتو کتے کی غلطی

امریکی ریاست میسوری میں پالتو کتے کی غلطی سے کچن میں لگنے والی آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسوری میں قائم ایک گھر میں پالتو کتا ٹہلتا ہوا کچن کے پاس آیا اور چولہے کا گیس کھول کر چلا گیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چولہے سے بھڑکنے والی آگ نے کچن کے بعد گھر کو بھی نقصان پہنچایا، خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دو کتوں کے علاوہ گھر میں کوئی بھی نہیں تھا بعد ازاں متعلقہ عملے نے کتوں کو ریسکیو کیا۔ گھر والوں کو واقعے کا علم ہوا تو وہ دم بخود رہ گئے جبکہ گھر کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store