عامر لیاقت کی موت سے قبل متھیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل

عامر لیاقت کی موت سے قبل متھیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل فائل فوٹو عامر لیاقت کی موت سے قبل متھیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت سے قبل میزبان متھیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل ہورہی ہے۔

متھیرا نے عامر لیاقت کے ساتھ چیٹ میں ہونے والی گفتگو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اسکرین گریب

متھیرا سے ہونے والی گفتگو میں عامر لیاقت ان سے ملاقات کا کہہ رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے
عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ ’سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے جس پر عامر لیاقت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم جلد ملیں گے۔

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے ان سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھ سے انٹرویو سے متعلق بات کی تھی کیوں کہ لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اس وقت مذاق اڑایا جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی، ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں اور مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے ان کا مذاق اڑایا، غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں’۔

install suchtv android app on google app store