جاپان میں کتوں کے سیر کیلئے خصوصی بلٹ ٹرین تیار

جاپان فائل فوٹو جاپان

جاپان میں ننھے کتوں کو سیر کرانے کے لیے خصوصی بلٹ ٹرین چلائی گئی، جو انہیں سیر کرانے کے لیے ریزورٹ لے گئی۔

ٹوکیو کے ریلوے سٹیشن سے 21 کتے اپنے مالکان کے ساتھ تفریحی مقام تک جانے کے لیے سوار ہوئے، اس ٹرین میں کتوں کو پنجرے کے بغیر سیٹوں پر بیٹھنے کا موقع ملا، جس سے وہ وہ باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔

غیر خبر رساں ادارے کے مطابق مالکان نے اس ٹرین کے چلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پنجرے میں بند کر کے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ سفر کرنا انہیں اچھا نہیں لگتا تھا، لیکن آج وہ خوش ہیں۔

 ریلوے اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں اس طرح کی مزید ٹرینیں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ہمیں لوگوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں کہ وہ ٹرین پر اپنے کتوں کےساتھ پرسکون وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی ٹرینوں میں سب بڑا مسئلہ انہیں صاف ستھرا رکھنا ہے اور اس کام کے لیے بھی یہی بڑا چیلنج تھا۔ اس کے لیے سٹاف نے تمام نشستوں پر پلاسٹک شیٹس لگائیں اور ماحول کو صاف رکھنے والے آلات نصب کیے۔

install suchtv android app on google app store