بیلا حدید کا انسٹاگرام پر فلسطین سے متعلق پوسٹ بلاک کرنے کا الزام

 سپر ماڈل بیلا حدید فائل فوٹو سپر ماڈل بیلا حدید

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے پر انسٹاگرام انکی پوسٹس کو بلاک کر رہا ہے۔

ایک فیشن میگزین کو انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں فلسطین کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں تو مجھ پر فوراً ’’شیڈو بین‘‘ لگا دیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام نے مجھے اپنی کہانی پر پوسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں فائرنگ اور شیلنگ، 152 نمازی زخمی

شیڈو پر پابندی عائد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آپ کی پوسٹ کو محدود کر دیا گیا ہے اور صرف آپ اور آپ کے فالوورز ہی آپ کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ 15 اپریل سے اسرئیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، جس پر کئی افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے مسجد القصیٰ میں نماز جمعہ کے دوران اچانک حملہ کیا۔

install suchtv android app on google app store