عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کل کراچی پہنچے گی

عمر شریف فائل فوٹو عمر شریف

معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کل کراچی پہنچے گی ، ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔


معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس ہفتے کو کراچی پہنچے گی ، اس سلسلے میں ایئرایمبولینس کے اخراجات کے حوالے سے کاغذی کارروائی جاری ہے۔ ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے دو افراد روانہ ہوں گے۔

گذشتہ روز معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کئے گئے تھے جبکہ ویزےکےلیےعمرشریف کوقونصل خانے آنے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

سندھ حکومت نے ویزے جاری کرنے پر امریکی قونصل خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا برصغیرکے عظیم ترین کامیڈین کی صحت یابی کے لیے دعاگو رہیں گے۔

عمر شریف کی خواہش کے مطابق اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی جبکہ امریکا میں ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔

خیال رہے سندھ حکومت نے معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے، رقم ایئر ایمبولینس اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوگی۔

install suchtv android app on google app store