اداکارہ ماہرہ خان کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پرواپسی

  • اپ ڈیٹ:
 اداکارہ ماہرہ خان کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پرواپسی فائل فوٹو اداکارہ ماہرہ خان کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پرواپسی

پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

ماہرہ خان کے ساتھ نئے پراجیکٹ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
ان کا نیا ڈرامہ مشہور لکھاری حمیرا احمد نے لکھا ہے جس میں مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گئیں ۔ ڈرامے کے ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان مشہور اور لاکھوں مداح کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستان اداکارہ ہیں جن کے چاہنے لاکھوں مداح باڈر کے اس پار بھی ہیں۔

انہوں نے 2006 میں وی جے کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ 2011 ٹی وی سکرین پر بطور اداکارہ کے کام کا اغاز کیا۔

 

install suchtv android app on google app store