دلیپ کمار 98برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے

 دلیپ کمار 98برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے فائل فوٹو دلیپ کمار 98برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے

ظیم بھارتی اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سانس لینے میں مشکلات کے باعث ایک ہی مہینے میں دوسری باراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار کا شمار بھارت کے بہترین اور سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ساٹھ سالہ اداکاری کے کریئر کے دوران ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں مغل اعظم، انداز، کرانتی اور دیگر لاتعداد فلموں نے بے مثال کامیابی حاصل کی۔
دلیپ کمار کو بہترین اداکار کے 8فلم فیئر ایوارڈ ملے۔ انہیں 1994 میں بھارتی فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔

پاکستان حکومت کی طرف سے 1998 میں ان کو پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ دلیپ کمار پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔

یوسف خان نے 2015 میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدما بھوشن حاصل کیا۔ 1998 میں فلم ‘ قلعہ ‘ میں کام کرنے کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہا۔

دلیپ کمارسن 2000 میں بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے اور خاندان کیساتھ 1935 میں بھارت منتقل ہوگئے۔ ان کا آبائی گھر پشاور میں آج بھی موجود ہے۔

برصغیر کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ستارے نے فنی زندگی کا آغاز جوار بھاٹا سے کیا، فلم جگنو میں لازوال کردار نبھانے پر انہیں ٹریجڈی کنگ یعنی المیہ کرداروں کا بادشاہ پکارا جانے لگا۔

انہیں بالی ووڈ کی تاریخ کا کامیاب اور عظیم ترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔ 60 سالہ فلمی کریئر پر محیط سفر میں دلیپ کمار نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔

install suchtv android app on google app store