ویمن کین ڈو

ویمن کین ڈو فائل فوٹو

ویمن کین ڈو

شعور فاؤنڈیشن اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ورچول انکیوبیٹر کا قیام،  ٹیم ویمن کین ڈو-۱۱ نے فاطمہ جناح ویمن یونیرسٹی میں ورچول انکیوبیٹر کی بُنیاد رکھی۔

اِس کے تحت یونیورسٹی کی طالبات کو اختراعی کاروبار میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اِس کے ساتھ ساتھ طالبات کے لئیے تین روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا گیا، اِس ٹریننگ میں ۳۵۰ کے قریب بچیوں نے اِستفادہ حاصِل کیا۔

تین روزہ ٹریننگ میں ویمن چیمبر آف کامرس، نیشنل انکیوبیشن سنٹر، ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک، سمیڈا کے ساتھ ساتھ کامیاب کاروبار پیشہ خواتین نے طالبات کی رہنُمائی کی۔

ٹریننگ کا مقصد اِن طالبات کو اختراعی کاروبار سے مُتعلق آگاہی فراہم کرنا اور دُنیا میں کامیاب کاروباری حکمتِ عملیوں سے روشناس کروانا تھا۔

شعور فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے مابین باہمی مشاوراتی دستاویز پر بھی دستخط کئے گئے۔

یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ قادر کا کہنا تھا کہ ایسی ورکشاپس طالبات کی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لئیے اِنتہائی ضروری ہیں۔

پراجیکٹ مینجر عمارہ قاضی نے طالبات کو آگاہ کیا کہ کسطرح طالبات ویمن کین ڈو کی مدد سے سیڈ گرانٹ حاصل کر کے کامیاب کاروبار شروع کر سکتی ہیں۔

ٹرینر طلحہ اظہر نے ٹریننگ کے دوران طالبات کے سوالات کے جوابات دئیے اور بہتر رہنمائی کی یقین دہانی کروائی
ایگزیکٹو ڈائریکٹر شعور فاؤنڈیشن سید علی حمید نے طالبات کو یقین دہانی کروائی کہ شعور فاؤنڈیشن کےتحت ایسے پروگرامز اور مسلسل رہنُمائی فراہم ہوتی رہے گی ۔

install suchtv android app on google app store