احتساب عدالت، اسٹیل ملز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا گیا

پاکستان اسٹیل فائل فوٹو پاکستان اسٹیل

احتساب عدالت نے اسٹیل ملز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔

باعزت بری ہونے والے ملزمان میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نیب نے ملزمان کے خلاف 2012 میں کرپشن کا ریفرنس بنایا تھا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی تھی، ملزمان کی کرپشن سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

install suchtv android app on google app store