7 ماہ میں‌ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کتنے ارب ڈالرز جمع ہوئے؟ تفصیل جانیے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ فائل فوٹو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 7 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 ماہ کے دوران سمندر پار (اوور سیز) پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 1 ارب ڈالرز ڈپازٹ کروائے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 مارچ تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی ڈپازٹ کی مالیت 80 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2020 میں متعارف کروائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پرواگرام میں پہلے مہینے 60 لاکھ ڈالرز ڈپازٹ کروائے گئے تھے، جون 2021 تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ڈپازٹس کرائے گئے ڈالرز کی مالیت 1.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر ایک ارب ڈالرز کا سنگِ میل عبور ہونے پر اوور سیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کی۔

install suchtv android app on google app store