بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان فائل فوٹو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے تاہم بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 28اپریل کو کیا جائے گا۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست کردی ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی قیمت میں61پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

جس کے بعد مارچ 2021 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت کم کیے جانے کا امکان ہے ، نیپرا28اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے19.42فیصدبجلی پیداکی گئی، مارچ میں کوئلےسے30.50فیصد،فرنس آئل سے2.62فیصدبجلی پیداہوئی۔

،درخواست میں کہا ہے کہ مقامی گیس سے11.56فیصد،درآمدی ایل این جی سے21.11فیصدبجلی پیداہوئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے10.49فیصدبجلی پیداکی گئی اور ایٹمی ذرائع سےپیدابجلی کی قیمت1روپیہ2پیسےفی یونٹ رہی۔

install suchtv android app on google app store