ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کا میٹھے مشروبات پرٹیکس دگنا کرنے کا مطالبہ

مشروبات فائل فوٹو مشروبات

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میٹھے مشروبات پرٹیکس دگنا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس 11 سے بڑھا کر 20 فیصد کیا جائے۔

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے پروفیسر عبد الباسط کے مطابق پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈرنکس پر ٹیکس کم اور دنیا میں بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے۔

پروفیسر عبد الباسطکا کہنا تھاکہ موٹاپے کی وجہ سے پاکستان میں ذیابطیس کا مرض بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹھے مشروبات پر دنیا بھر میں ٹیکس بڑھانے سے موٹاپےکی شرح میں کمی واقع ہوئی جبکہ پاکستان میں ہر چوتھا بالغ شوگرکے مرض میں مبتلا ہے۔

install suchtv android app on google app store