اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بڑی خشخبری فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بڑی خشخبری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں یورو بانڈز کے 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے، ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایس بی پی کے مطابق ذخائر 2016 کی بلند سطح 16 ارب 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں، ملکی مجموعی ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 27 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 13.01 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 13 ارب 29 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ذخائر تھے۔

install suchtv android app on google app store