پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے اچھی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے عوام کے لیے اچھی خبر فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے عوام کے لیے اچھی خبر

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی سمری متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ سمری میں پیٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی۔

دو ہفتے قبل حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store