اسٹیٹ بینک کا رمضان المبارک کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان

اسٹیٹ بینک فائل فوٹو اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا۔ پیر تا جمعرات صبح10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رمضان میں بینک دولت پاکستان میں دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا، پابندی پر عمل بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک کریں گے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پیر تا جمعرات صبح10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے۔

 دفتری اوقات کےدوران 2بجے سے سوا 2بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے اور وقفہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سندھ میں ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا۔ سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کے روز دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔

install suchtv android app on google app store