پی آئی اے کے خسارے میں حیرت انگیز کمی

پی آئی اے کے  خسارے میں حیرت انگیز کمی فائل فوٹو پی آئی اے کے خسارے میں حیرت انگیز کمی

قومی ائیر لائن پی آئی اےنے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مالیاتی سال 2020 میں پی آئی اے نے 2.4 ارب کا گراس منافع حاصل کیا اور ائیر لائن کا آپریشنل خسارہ 6.1 ارب سے کم ہو کر صرف 680 کروڑ رہ گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 11 سال بعد پی آئی اے کا آپریشن خسارہ اربوں روپےکی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا، پی آئی اے کےمجموعی خسارےمیں بھی 33.7 فیصد کمی آئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ائیر لائنز شدید خسارے کا شکار رہیں لیکن کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے۔

install suchtv android app on google app store