چینی سٹہ اسکینڈل، ایف آئی اے نے 21 خاندانوں اور گروپوں کی 38 ملوں کو سوالنامے بھجوا دیئے

چینی سٹہ اسکینڈل، ایف آئی اے نے 21 خاندانوں اور گروپوں کی 38 ملوں کو سوالنامے بھجوا دیئے فائل فوٹو چینی سٹہ اسکینڈل، ایف آئی اے نے 21 خاندانوں اور گروپوں کی 38 ملوں کو سوالنامے بھجوا دیئے

چینی سٹہ اسکینڈل میں ایف آئی اے نے اکیس خاندانوں اور گروپوں کی اڑتیس ملوں کو سوالنامے بھجوا دیئے،شہباز شریف فیملی، مونس الہیٰ اور جہانگیر ترین سمیت پانچ ملوں نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔

چینی سٹہ مافیا کیخلاف مقدمات پر شوگر ملوں سے تفتیش جاری ہے ، ایف آئی اے نے اکیس خاندانوں اور گروپوں کی اڑتیس شوگرملوں سے سٹے کے الزام میں درج ایف آئی آر پر تفتیش کیلئے سوالنامے بھجوا دیئے ہیں۔

چوہدری شوگر مل نے سٹے پر جواب جمع کرادیا تاہم شہباز شریف فیملی،مونس الہیٰ،جہانگیر ترین سمیت پانچ ملوں نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ، عمر شہریارکی رحیم یار خان شوگرملز سے سٹے کے ایک سے زائد مقدمے میں تفتیش ہورہی ہے ، مونس الہیٰ اور عمر شہریارکی شوگرملوں کی تعداد چار ہے۔

شہباز شریف کی رمضان شوگرمل سے سٹے کے ایک مقدمے پر جواب کا انتظارہے اور جہانگیرخان ترین کی شوگر ملوں کی تعداد چار ہے، جبکہ علی خان ترین کی دوشوگرملوں کو سٹےکےکئی مقدمات پر سمن جاری کئے گئے ہیں۔

ایم شمیم خان کی شوگر ملوں کی تعداد پانچ ہے اور میاں طیب سے سٹے کے ایک مقدمے پر جواب کا انتظار ہے جبکہ ہمایوں اختر کی تاندلیانوالہ شوگرملز ، چوہدری منیر کی اتحاد شوگر ملز،میاں شفیع کی اتفاق/کشمیر شوگر ملز ، ایم نواز چھٹہ کی رسول نواز گورمے ملز، نصرت شمیم، میاں رشید،جاوید کیانی،نذرشاہ، کی شوگر ملوں کو سٹہ مقدمات پر سمن جاری کئے گئے ہیں ۔

سٹہ اسکینڈل میں درج ایف آئی آر پر اکیس شوگرملز کے سی ایف او اور ہیڈآف سیلز کو نو سے سترہ اپریل تک طلب کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store