کے الیکٹرک کا لوڈ شیڈنگ سے متعلق بڑا دعویٰ، جانیے اندرونی حقائق

کے الیکٹرک فائل فوٹو کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا رواں سال اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

حکام کے الیکٹرک ‏کے مطابق بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب چونتیس سو میگاواٹ تک پہنچے گی جس کے لیے کے ‏الیکٹرک کے پاس تمام تیاری مکمل ہے۔

کے الیکٹرک الینڈر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ‏تھاکہ 220 کے وی جامشوروکے ڈی اے ڈبل سرکٹ پر تمام کام مکمل ہوگیا ہے ۔۔ کے الیکٹرک کو ‏این ٹی ڈی سی سے 450 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی ہے اسی ‏طرح بن قاسم پاورپلانٹ تھری کا ستر فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

چیف مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب میں سالانہ اضافہ سات فیصد تک ‏ہوتا ہے ماہ رمضان میں اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور طلب کے مطابق بجلی کی فراہمی ‏جاری رہے گی۔

چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر عامر ضیاکا کہنا تھا کہ اس وقت بھی انیس سو میں سے کے الیکٹرک کے ‏پچھتر فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستسنی ہیں جو 2023تک ترانوے فیصد تک پہنچ جائیں گے۔ ‏

حکام کےالیکٹرک کا دعوی تھاکہ ترسیل کے نظام کو بہتر بنایاہے آئندہ کراچی میں چارسوملی میٹر ‏تک ہونے والی بارش کو کے ای کا سسٹم برداشت کرسکے گا۔

install suchtv android app on google app store