انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان

انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان فائل فوٹو انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان


کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 153.55 سے بڑھ کر 153.66 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق چینی ایک روپے 90 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے باعث اس کی اوسط قیمت فی کلو 100 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مٹن کی اوسط فی کلو قیمت 10 روپے 53 پیسے بڑھی جب کہ بیف کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 44 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطاق گھی کی کلو قیمت میں 83 پیسے، دودھ 12 پیسے، دہی 23 پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک روپے 9 پیسے، کیلا 2 روپے 14 پیسےفی درجن اور اورانڈے 5

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ 24 کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مرغی 21 روپے 92 پیسے فی کلو،ٹماٹر 2 روپے 68 پیسے فی کلو،پیاز 68 پیسے فی کلو او آلو 29 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں۔

 وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دال چنا، دال مسور، دال ماش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store