انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں حیرت انگیز کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں  حیرت انگیز کمی فائل فوٹو انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں حیرت انگیز کمی

انٹربینک میں ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

 آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر انٹر بینک میں اب تک ڈالر کی قدر 83 پیسے کم ہوئی ہے جس سے ڈالر 153.20 روپے پر آگیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح پرہے اور 20 اگست کو بلندترین سطح 168.43روپے کے بعد اب تک ڈالر کی قدر 15.23 روپے کم ہوئی ہے۔

گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اوسطاً 55 پیسے سستا ہو کر 154.04 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store