امریکی ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

امریکی ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی فائل فوٹو امریکی ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر 1سال کی کم سطح 156 روپے سےبھی نیچے آگیا ۔ ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 98 پیسے سستا ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر1سال کی کم سطح 156 روپے سے بھی نیچے گرگیا۔

26 اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12روپے 55 پیسے سستاہوچکا ہے جبکہ 7 ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے سے 155 روپے 74 پیسے تک سستا ہوا۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں تاحال 67 کرور ڈالر جمع ہوچکے ہیں جبکہ رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر18 ارب 70 کروڑ ڈالرسے تجاوز کرچکی ہیں ، تاہم برآمدات میں بہتری کے بھی روپے پر مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ مارچ تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی تھی، اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘۔

install suchtv android app on google app store