حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا فائل فوٹو حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پرکوئی لیوی عائد نہیں جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store