اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی فائل فوٹو اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی، سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.02 ڈالر کمی کردی گئی۔

اوگرا نے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی یونٹ کمی کردی۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

فروری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 9.61 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 9.35 ڈالر فی یونٹ تھی۔

install suchtv android app on google app store