وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اور فيصلہ آج ہوگا فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اور فيصلہ آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 14.07 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیا تھا۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store