اوگرا نے سوئی ناردرن گیس 13.42 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی

سوئی گیس فائل فوٹو سوئی گیس

سوئی ناردرن صارفین کیلئےگیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی گئی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال21-2020 کیلئےکیا گیا ہے۔ایس این جی پی ایل نے123 فیصداضافہ ‏طلب کیاتھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر644.84 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1روپے53 پیسے فی یونٹ ‏اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے بلز پر ہوگا، بجلی قیمت ‏میں اضافےکی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ پرہے۔

install suchtv android app on google app store