ٹیسلا نے 1.5 بلین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خرید لیے

بٹ کوئن فائل فوٹو بٹ کوئن

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے 1.5 بلین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خرید لیے۔

امریکی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم کی نظام ترسیل کو مزید متنوع بنانے کے لیے بٹ کوائن خریداری کی گئی ہے، اس طرح ٹیسلا بٹ کوائنز میں کاروبار کرنے والا پہلا اور سب سے بڑا کار ساز ادارہ بن گیا۔

ٹیسلا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو بٹ کوائن کے عوض فروخت کرنے کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے پیش گوئی کی تھی کہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر عالمی سطح پر قبول کرلیا جائے گا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری تجارتی معاملات کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول کرلیں گے، انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اپنی مہم سے آگاہ کیا تھا۔

اسپیس ایکس کے سربراہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر بٹ کوائن ہیش ٹیگ بھی چلایا گیا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2020 کو تقریبا تین ہفتے قبل پہلی بار دنیا کی سب معروف کرپٹوکرنسی نے 20 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا۔ گزشتہ سال کے آخری ایام 27 دسمبر کو بٹ کوائن نے 28 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا تاہم 28 دسمبر کو وہ کچھ کم ہوکر 26 اور 27 ہزار ڈالرز کے درمیان آگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store