پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، ہزاروں پیٹرول پمپس سیل

پیٹرول پمپس کے خلاف کاروئی، ایک ہزار482پیٹرول پمپس سیل فائل فوٹو پیٹرول پمپس کے خلاف کاروئی، ایک ہزار482پیٹرول پمپس سیل

اسمگلنگ میں ملوث ایک ہزار482پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں۔پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ چھاپوں کے دوران 30 لاکھ لٹر پیٹرول اور 10 ملین لیٹر ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سب سے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کیں۔

پنجاب سے 92، خیبرپختونخوا 23 اورسندھ میں 4 پیٹرول پمپس سیل کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان میں سالانہ2ارب ڈالرز کی اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

حکومت اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی روک تھام کیلئے کافی متحرک ہے اور ایف بی آر کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کےخلاف آپریشن آپریشن میں رینجرز، کسٹمز، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے رہی ہیں۔

پمپ انتظامیہ تمام متعلقہ قانونی دستاویزات پیش کرنے کی پابند ہوں گی، قانونی دستاویزات پیش نہ کرنے پرپمپس مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کے علاوہ پیٹرول پمپس کو سیل بھی کیا جائے گا۔

اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی معلومات دینے والے کا ڈیٹا صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اسمگل پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

غیرقانونی کام میں ملوث پیٹرول پمپ مالکان کو5سے10سال قید کی سزاہوگی، اسمگل شدہ مصنوعات پٹرول پمپ، ٹینکر اور اسمگلرز کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store