عالمی اقتصادی فورم کا عوام کو تربیت فراہم کرنے کیلئے پاکستانی ادارے سے معاہدہ

عالمی اقتصادی فورم کا عوام کو تربیت فراہم کرنے کیلئے پاکستانی ادارے سے معاہدہ فائل فوٹو عالمی اقتصادی فورم کا عوام کو تربیت فراہم کرنے کیلئے پاکستانی ادارے سے معاہدہ

عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے پاکستانی افراد کو ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے اور مستقبل میں ای کامرس سمیت دیگر طرح کی ملازمتوں کے لیے تیار کرنے سے متعلق معاہدہ کرلیا۔

مشال پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی اقتصادی فورم نے پاکستانی ای کامرس کے تربیتی ادارے ایکسٹریم کامرس کے ساتھ پاکستانی عوام کو ٹیکنالوجی کی تربیت دے کر انہیں عالمی مارکیٹ میں ملازمتوں کے لیے تیار کرنے سے متعلق معاہدہ کرلیا۔

مذکورہ معاہدے کا مقصد پاکستانی افراد اور خصوصی طور پر نوجوان افراد کو ای کامرس سمیت کاروبار اور اقتصادیات کا آن لائن کاروبار کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تربیت فراہم کرنا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق فورتھ انڈسٹریل ریوولیشن کے اس دور میں عالمی مارکیٹ میں ملازمتیں حاصل کرنا صرف اور صرف ڈیجیٹل مہارت کی بنا پر ہی ممکن ہے اور دنیا بھر کی 91 فیصد کاروباری کمپنیوں کو اگلے 5 سال میں لاکھوں تربیت یافتہ افراد درکار ہوں گے۔

عالمی اقتصادی فورم سے معاہدے کے تحت پاکستانی ادارہ ایکسٹریم کامرس پاکستانی افراد اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو کم از کم 50 مختلف ڈیجیٹل کورسز میں تربیت فراہم کرے گا۔

ایکٹریم کامرس کے مطابق اگلے تین سال میں 5 لاکھ سے زائد پاکستانی افراد کو 50 سے زائد ڈیجیٹل کاروبار کے کورسز کروائے جائیں گے، جن کے ذریعے تربیت حاصل کرنے والے لوگ بڑی ای کامرس کمپنیوں کی طرز پر کاروبار کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں تربیت حاصل کرنے والے افراد بیرون ممالک اور ملٹی نیشنل اداروں کے ساتھ بھی شراکت داری کے تحت کام کر سکیں گے۔

عالمی اقتصادی فورم مذکورہ منصوبے کے علاوہ بھی دیگر شعبہ جات میں حکومت اور دیگر نجی اداروں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store