بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ کرنے جارہے ہیں: عمر ایوب

وزیر توانائی عمر ایوب فائل فوٹو وزیر توانائی عمر ایوب

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی سے متعلق لازمی ادائیگی 227 ارب روپے کی ’بارودی سرنگ‘ ہمیں ورثے میں ملیں اور اب ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور معاون خصوصی تابش کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بجلی کی مد میں لازمی ادائیگی کا قرضہ ہمارے لیے چھوڑا جو 227 ارب روپے تھا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ بجلی استعمال کی جائے یا نہ کی جائے بجلی کے کارخانوں کو 2023 تک ایک ہزار 455 ارب روپے ادائیگی کرنی پڑے گی، یہ وہ بارودی سرنگ ہے جو مسلم لیگ (ن) نے قصداً، بدنیتی کے ساتھ ایسے معاہدے کیے۔

اس دوران وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وضاحت دی کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو معاہدے کیے اس کے نتیجے میں لازمی ادائیگی کی رقم کو پورا کرنے کے لیے 9 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا تھا، سابقہ حکومت کے انہی فیصلوں کی وجہ سے گردشی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

عمر ایوب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف توانائی کے شعبے سے عوام کے تحفظ کے لیے گزشتہ سال 473 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے غلط کارخانے لگائے جس میں امپورٹڈ فیول استعمال ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ایک سال اعداد و شمار لیں تو 2 روپے 18 پیسے اضافہ ہونا چاہیے تھا جو ہم نے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ کرنے جارہے ہیں‘۔

install suchtv android app on google app store