سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ میں بہتری

سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آگئی۔ فائل فوٹو سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آگئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آگئی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان 142 ویں سے 111 ویں پوزیشن پر آگیا ہے جب کہ پاکستان عالمی بینک کی کاروبار کی آسانی 2020 رینکنگ میں بھی 28 درجے بہتر ہو گیا ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق تجارتی انڈیکس میں پاکستان 136 سے 108 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store