اوگرا نے دو نجی کمپنیز کو ایل این جی درآمد کرنے کا لائسنس جاری کر دیا

ایل این جی فائل فوٹو ایل این جی

ملکی تاریخ میں پہلی بار نجی شعبےکو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 2 نجی کمپنیز کو ایل این جی درآمد کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے، ایل این جی درآمد کا لائسنس10سال کیلئےجاری کیاگیا ہے۔

اوگرا کے مطابق نجی شعبےکی آمد سے ایل این جی مارکیٹ میں مقابلےکی فضا قائم ہوگی اس سے پہلےصرف حکومت ہی ایل این جی درآمدکرتی تھی۔

واضح رہے کہ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے بیان میں کہا تھا کہ ٹینڈر کھولنے، ڈلیوری کی تاریخ، ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کو متعین نہیں کرتا اور ایل این جی اسپاٹ پرائس عموماً بین الاقوامی طلب و رسد پر منحصر ہوتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایل ایل جنوری 2021 کےلیے مزید دو ایل این جی کارگو درآمد کررہا ہے، نا مکمل حقائق پر مبنی خبروں کی وجہ سے موجودہ ایل این جی ٹینڈر متاثر ہوا۔

install suchtv android app on google app store